حکومت آج جو بیج لگا رہی ہے اس کا پھل یہ نہیں کھائے گی :سابق صدر زرداری

05:22 PM, 17 Nov, 2021

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جہاں حکومت نے آج اپنی برتری ثابت کر کے دکھایا وہیں بڑ ے اہم بل بھی پاس کروا لئے گئے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل بھی منظور کر لیا جس پر سابق صدر آصف زرداری نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آج جو بیج لگا رہی ہے اس کا پھل یہ نہیں کھائے گی بلکہ کوئی اور کھائے گا ،آصف زرداری کی اس بات سے واضح ہو تا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے دوبارہ منتخب ہونے کے چانسز کم ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے اپنی برتری دکھا کر اہم بل منظور کر وا لیے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ،کلبھوشن کو اپیل کا حق ،سمیت اہم بل منظور کیے گئے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے بل منظور کروانے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو آج بیج لگا رہی ہے اس کا پھل یہ نہیں کھائے گی بلکہ کوئی اورکھائے گا ۔

واضح رہے اس سے قبل پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز نے کہا تھا کہ جس طرح آج قوانین میں ترامیم اور بل منظور کروائے گئے ایسا ماضی میں کبھی نہ ہوا تھا ،آج ایوان کے قوا عد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی گئیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا ہم ان قوانین ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے ۔

مزیدخبریں