پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی تعداد کتنی تھی ؟شہباز شریف کا بڑا دعویٰ 

04:46 PM, 17 Nov, 2021

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکہا کہ آج حکومت نے تمام روایات کو پائوں تلے روند دیا ،میں نے اور بلاول نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ قواعد کو فالو کریں لیکن ایسا نہ ہوا اب ہم ان ترامیم و قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آج ایوان کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی گئی ہیں ،شہباز شریف نے کہا کہ  ہمارے خیال میں حکومتی گنتی میں تین چار ووٹ زیادہ گنے گئے ہیں جس کیلئے میں اور بلاول سپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھی گئے لیکن انہوں نے بھی ہماری بات نہیں مانی،حکومت کے پاس 212 ووٹ بھی نہیں تھے جبکہ ہمارے اراکین کی تعداد 200 سے زیادہ تھی جس میں سے بھی کچھ ارکان بیمار تھے ۔

شہباز شریف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تعداد 200 سے اوپر تھی ،نشاندہی کروانے کے باوجود ایوان میں ہماری بات نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے ہی واک آئوٹ کیا ۔

شہبازشریف نے کہا آج حکومت نے تما م روایات کو پائوں تلے روند دیا  میں نے اور بلاول نے بہت سمجھانے کی کوشش کی، ہم نے کہا کہ ایسا نہ کریں قواعد کو فالو کریں ،اب حکومتی ترامیم و قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں