بابر اعظم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

04:40 PM, 17 Nov, 2021

دبئی: انٹر نینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ محمد رضوان کی بھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ڈیوڈ مالان اور ایڈن مارکرم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈیون کونوے 3 درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، محمد رضوان کو ایک چھلانگ نے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔

نئی ریکنکنگ کے مطابق لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ایرون فنچ 3 قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آگئے، ویرات کوہلی آٹھویں اور جوز بٹلر نویں نمبر پر برقرار رہے، راسی وان ڈر ڈوسین کو ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آنا پڑا۔

مزیدخبریں