شعیب اختر پھر کرکٹ کے میدان میں دوڑنے کے لیے تیار

شعیب اختر پھر کرکٹ کے میدان میں دوڑنے کے لیے تیار
کیپشن: شعیب اختر پھر کرکٹ کے میدان میں دوڑنے کے لیے تیار
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پھر سے  کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔

شعیب اختر کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ نے ان کے فینز میں ہلچل مچادی ہے۔ شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ سے کرکٹ یونیفارم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں سبز اور کالے رنگ کی ایک شرٹ ہے جس پر اختر اور 14 نمبر لکھا ہو اہے جبکہ اس تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ  ایک بار پھر14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے

یاد رہے کہ شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے14 نمبر کی شرٹ پہن کر ہی کرکٹ کھیلتے تھے۔ تاہم انہوں نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس ایونٹ میں یہ شرٹ پہننے والے ہیں۔

سابق فاسٹ باولر کی پوسٹ کے بعد ان کے فینز ان کو دوبارہ کرکٹ گراونڈ میں دیکھنے کے لیے بے چین ہو گئے ہیں۔ ان کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ان کی کرکٹ میں واپسی  کی امید پر انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ بہت سے مداحوں نے ان سے سوال کیا  ہے کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ایونٹ میں پہننے والے ہیں۔