ہر کھلاڑی میدان میں اترتے وقت کامیابی کا سوچتا ہے ، وزیراعظم عمران خان

12:53 PM, 17 Nov, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو وہ یہ ہی سمجھتا ہے کہ میں جیتوں گا اور مخالف سے بہتر کارکردگی دکھاؤں گا ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی جیت کے لئے ہی میدان میں اترتا ہے ۔ جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ آپ بہت ملاقاتیں کررہے ہیں آپ کوکوئی پریشانی تو نہیں ہے تو انہوں نے حیرانی سے پوچھا کہ کون ملاقاتیں کررہا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت نے مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ جبکہ اپوزیشن الیکٹرونک ووٹنگ کے خلاف برسرپیکار نظر آرہی ہے ۔

مزیدخبریں