ممبئی :بھارتی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی ۔ سشانت سنگھ کے اہلخانہ کی گاڑی تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرنے سشانت سنگھ راجپوت کے اہلخانہ گذشتہ روز سڑک کے حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔
سشانت سنگھ راجپوت کےاہلخانہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 333 پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاندان کے افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے جہاں وہ ہریانہ کے سینئر پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ او پی سنگھ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی ہیں جن کی موت 14 جون 2020 کو مشتبہ حالات میں ہوئے ۔