وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

10:16 AM, 17 Nov, 2021

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق انتقال کر گئے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے بھائی کی وفات کی اطلاع سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر دی ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں بتایا کہ  شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

مزیدخبریں