پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پرقابو پانے کے لئے تجاویز تیار کرلیں ۔ آج انٹرمنسٹریل کمیٹی کے اجلاس میں اہم اعلان کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں دن بدن بڑھتی سموگ اور فضائی آلودگی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پنجاب حکو مت نے سموگ میں کمی لانے کے لئے تجاویز طلب کی تھیں ۔

پنجاب حکومت کا انٹرمنسٹریل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے کئی تجاویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

انٹرمنسٹریل کمیٹی کے اجلاس میں جن تجاویز پر فیصلہ کیاجائے گا ان میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز شامل ہے جبکہ موسم سرما کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

انٹر منسٹریل کمیٹی کے اجلاس میں لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک کو کم کرنے کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائےگا ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میں لاہور اور اس سے ملحقہ شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سانس گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔