اسکردو: کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ اسکردو سے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیپال میں مہم جوئی کے دوران ساجد سدپارہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ساجد سدپارہ کو علی سدپارہ کی موت کے بعد ذہنی دباؤ کا مسئلہ ہوا تھا۔ ساجد سدپارہ کو ایورسٹ سے واپس لایا جارہا ہے۔ وہ فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ ایورسٹ کے لئے نیا روٹ کھولنے گئے تھے۔ اب وہ کل کھٹمنڈو پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد ساجد سدپارہ کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ رواں سال معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوسری مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے۔ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا
کے ٹو کی مہم سر کرنے کا یہ منصوبہ ساجد سدپارہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بنایا تاکہ وہ اپنے والد محمد علی سدپارہ کے ساتھ ساتھ آئس لینڈ کے جون اسنوری اور چلی کے جوآن پابلو موہر کی لاشیں تلاش کرنے کے لیے بنایا تھا۔