لاہور :مریم نواز نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واٹس ایپ نتیجہ اڑتالیس گھنٹے پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا ،نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کے بے نقاب کرنے گئی تھی ۔
مریم نواز نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ساری سیاسی جماعتوں کی ایک پالیسی ہونی چاہیے ،تمام پارٹیوں کو لوٹوں خیر باد کہہ دینا چاہیے ،پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں سے کہوں گی کہ وہ ایک دوسری پارٹیوں کے لوٹوں کو اپنی اپنی جماعتوں میں اب شامل نہ کریں ۔
مریم نواز نے کراچی واقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے کہا آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے بتادیا کہ ان کے چند افسران مشتعل ہوجاتےہیں،صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے آرمی چیف اور سپاہی ایک ہیں انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا ،کیا آپ فوج پر تنقید کرتی ہیں ،اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا آپ مجھ سے کیا سننا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے بتادیا کہ ان کے چند افسران مشتعل ہوجاتےہیں۔
کراچی واقعے کی صوبائی رپورٹ سے متعلق مریم نواز نے کہا اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔