آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ کا دورہ کیا

11:02 PM, 17 Nov, 2020

کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےنیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کی ۔ ڈی جی آئی  ایس پی آرکے مطابق ورکشاپ کا مقصد شرکا کی قومی سلامتی کے امور سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بروقت فیصلہ سازی کے عمل اور مینجمنٹ سسٹم سے آگاہ کیا گیا۔


آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی سماجی،اقتصادی ترقی کےلیے پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کردار اداکررہے ہیں۔آرمی چیف نے شرکا کو پاک ایران اور پاک افغان بارڈرز پر باڑ لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بروقت فیصلہ سازی کے عمل اور مینجمنٹ سسٹم سے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کی قومی سلامتی کے امور سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں