بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

10:07 PM, 17 Nov, 2020

کراچی:  کراچی میں بھارتی نجی ائیر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ 

بھارتی نجی ائر لائن کا طیارہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے نئی دہلی جارہا تھا کہ طیارے میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد نجی ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے نوشاد نامی مسافر کا انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مسافر کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ 

مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت پہنچا دی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں