سابق وزیراعظم نواز شریف ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو

l لاہور ،سابق وزیراعظم نواز شریف کو گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 

رہنما مسلم لیگ ن مریم نوا زنے اپنے والد نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف گردے میں درد محسوس کررہے تھے جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال لے جایاگیا ہے ۔ لندن کے مقامی ہسپتال میں نوازشریف کے خون کے ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا ہے ۔ 

ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے گردے  میں پتھری ہے جس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ مریم نواز نے تصدیق کی کہ نوازشریف  کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک اسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکےاور وہ اپنے والد کی نمائندگی کررہی ہیں ۔ 

واضع رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ۔