بالوں کو ہفتے میں کتنی بار دھونا  ضروری ہے ؟

03:53 PM, 17 Nov, 2020

نیویارک : بالوں کی صحت کے باےر میں ہر انسان فکر مند نظر آتا ہے ، بالوں کی صحیح حفاظت نہ کرنے اور غیر صحت مندانہ طریقے سے دھونے کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت عموماَ ہوتی ہے ۔ 

اس سے گنج پن اور جلد پھٹنے جیسے امراض کی شکایت ہوتی ہے ۔ چنانچہ یہ جاننا انتہائی ضروری اور اہم ہے کہ بالوں کو ہفتے میں کتنی بار دھویا جائے ۔

جلد کے ماہرین کا کہناہے کہ  یہ مشکل کام ہے کہ مرد کتنی بار ایک ہفتے میں اپنے بال دھوئیں  ہفتہ میں بالوں کو کتنی بار دھونا چاہیے یہ بحث ہمیشہ سے رہی ہے ۔

اس لیے کہ یہ ہر شخص کے ہارمونز اور جنیات کے فرق سے بدلتا ہے اس سے انسانی کھوپڑی کی چربی کا اندازہ لگایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق انسان کو اس وقت بال دھونے چاہیں جب ان کی ضرورت ہو۔ جب بھی تیل سے مالش کریں اس کے بعد دھو لیں ۔ حیران کن طور پر مالش روز کی نہیں جاتی اس لیے جب تک ہو سکے یہ مالش کے بعد یہ کام ہونا چاہیے ۔ 

ڈاکٹروں کا کہناہے کہ تیل سے مالش کرنے کے بعد ہفتے میں ایک یا دو بار بالوں کو دھو لینا ضروری ہے ۔ سخت بالوں والے افراد ہفتے میں ایک بار نرم و ملائم بالوں ایک سے زیادہ بار بھی دھو سکتے ہیں ۔ خواتین کے لیے بھی یہ ہی کام ہے ۔ 

مزیدخبریں