کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے پابندی کی آڑ میں پی ڈی ایم جلسوں پر پابندی لگائی جائے۔ حکومت کورونا اور دہشت گردی کا خوف پھیلا کر جلسوں سے نہیں روک سکتی، پی ڈی ایم کے سیاسی اجتماع، جلسے ہوں گے اور ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جائے گا۔
رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ چھ ماہ پہلے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں تھا، اسے زبردستی سیٹیں ملی ہیں، کے امیدوار کرائے کے ہیں۔ ہم نے گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں پری پول دھاندلی کی گئی
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپنے کرپشن کے نظریات پر فخر ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے 10 سیٹیں کیسے جیتی گئیں، پیپلز پارٹی جانتی ہے۔ کبھی نیب، کبھی دہشت گردی تو کبھی کورونا کے پھیلاؤ سے ڈرایا جاتا ہے۔ حکومت چاہتی ہے اس پابندی کی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکا جائے۔
ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتسان کے باشعور عوام کو سلام پیش کرتی ہوں، انہوں نے جاتی عمرہ کے بیانیے کی تدفین کی ہے۔ خود پتا صاف ہو گیا، اب وہ بلاول کو ڈبونا چاہتی ہیں۔