ریاض : سعودی عرب میں تقریباَ 60 ہزار مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس مہیا کی جائیگی ۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق مفت وائی فائی سروس کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی مہم کے تحت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس سروس سے سب سے زیادہ فائدہ غیر ملکیوں کو ہوگا جنہیں بھاری بھرکم نیٹ پیکجز سے نجات مل جائیگی ۔
ان مقامات میں جہاں وائی فائی سروس مفت استعمال کی جاسکے گی ۔ ان میں مملکت میں موجود تمام ہسپتالوں ، شابنگ مالز ، بپلک پارکس اور مسجد نبوی اور مسجد الحرام شامل ہیں ، سی آئی ٹی سی کا کہناہے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پہلے بھی کئی مقامات پر وائی فائی فراہم کی جارہی ہے ۔ تاہم اس اہم منصوبے کے ساتھ دونوں مساجد میں ہر جگہ وائی فائی کی سہولت میسر ہوگی ۔
سی آئی ٹی سی نے ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی پر عملدر آمد کریگی ۔سی آئی ٹی سی فری وائی فائی سروس کو مانیٹر بھی کرے گی ۔ سی آئی ٹی سی کا کہناہے کہ وائی فائی کی مفت سروس سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔