کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر ہوم گراؤنڈ کا بڑا ایڈوانٹج ہے، شائقین

09:48 AM, 17 Nov, 2020

کراچی : پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل  سیزن فائیو میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز  کے درمیان بڑا معرکہ آج فائنل کی صورت میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو دیکھنے کو ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ نے لاہور قلندرز کے فائنل میں رسائی کو شاندار قرار دیا ہے تاہم شائقین کا کہناہے کہ لاہور قلندرز کو کراچی میں کھیلتے ہوئے مشکل پیش آسکتی ہے ۔ کیونکہ کراچی کنگز کو سب سے بڑا ایڈونٹجز ہوم گراؤنڈ کی صورت میں ملے گا۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ آج رات بجے شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ جہاں کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں وہیں لاہور قلندرز کی جیت کی پیشن گوئی کی جارہی ہے ۔

پاکستان سپر لیگ  کے پلے آف مرحلہ کورونا کی وبا کی وجہ سے 8 ماہ پہلے روک دیا گیا تھا ۔ تاہم آٹھ ماہ تعطل کا شکار رہنے کے بعد اب اس بڑے ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ حیران کن طور پر پاکستان سپر لیگ کے چاروں فائنلز میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایک بار بھی ٹاکرا نہیں ہوا ہے ۔ 

تاہم کراچی کنگز نے پلے اور پول میچز میں لاہور قلندرز کو ہر بار آمنا سامنا ہونے پر چاروں شانے چت کیا ہے ۔ کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں جیتے گی یا لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کے فاتح بنیں گے ۔ اس کے بارے میں شائقین کرکٹ میں سوشل میڈٰیا پر بحث چل رہی ہے ۔ شائقین کرکٹ کا کہناہے کہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹجز بہت بڑا ہے ۔ جبکہ اس وقت دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم فارم میں واپس آچکی ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار مرحلوں کی طرح اس بار لاہور قلندرز کا اندازفاتحانہ لگ رہاہے ۔ 

دوسری جانب کراچی کنگز جو پچھلے چار سیزنز میں فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی اس کے چانسز بھی نمایاں دکھائی دے رہے ہیں ۔ 

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کون پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کا فاتح بنتا ہے ۔ فیصلے میں صرف چند گھنٹے رہ گئے ۔ 

مزیدخبریں