حکومت ناموس رسالت کے قانون میں کسی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی، صدر مملکت

07:28 PM, 17 Nov, 2018

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےگورنر ہاؤس پنجاب میں علماء کرام نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اسرائیل کے بارے میں پاکستان مسلم امہ کے مؤقف سے متفق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی، حکومت ناموس رسالت کی محافظ ہے اور ہر عہدے سے بڑھ کر اس کی حفاظت کی جائے گی، قانون 295 سی کی شق کے غلط استعمال کے سدباب کیلئے علماء کرام سے رائے لی جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت قوم اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے اور مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


 

مزیدخبریں