سپریم کورٹ کا انور مجید کو اسلام آباد،حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

02:10 PM, 17 Nov, 2018

لاہور :اومنی گروپ کے مالک انور مجید ،اے جی مجید اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو سپریم کورٹ نے کراچی سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ انور مجید کو پمز، اے جی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جے آئی ٹی 10 دن میں رپورٹ مکمل کر کے سپریم کورٹ میں پیش کرے۔


سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کی۔

وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے 1.2 بلین سلک بینک، 1.8 بلین سمٹ بینک، 4.98 بلین نیشنل بینک جبکہ 4.6 بلین سندھ بینک کو ادا کرنے ہیں، یہ ادائگیاں کیس اور پراپرٹی کی صورت میں کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر مقررہ تاریخ تک ادائیگیاں نہ ہوئی تو قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی، جائیداوں کی قیمتوں کے حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہان اپنے حلف نامے جمع کرائیں۔

مزیدخبریں