اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کالم نویسوں سے ملاقات میں بیان دیا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے۔
عمران خان یو ٹرن والے بیان پہ بھی یو ٹرن لے گا۔ انتظار فرمائیں زیادہ دیر نھیں لگے گی
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 17, 2018
????
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کے بیان پر ٹوئٹر کےذریعے رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔