پاکستان میں رواں ماہ پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوگی، چیف جسٹس پاکستان

پاکستان میں رواں ماہ پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوگی، چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے معاملے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔

اس موقع پر پاکستان میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پہلی بار جگر کی پیوند کاری ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کیلئے بھارت جانا پڑتا ہے اور وہاں کا ویزا بھی نہیں ملتا چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔

جذبے سے کام کرنے والے 2 ڈاکٹرز پاکستان تشریف لائے ہیں جبکہ دونوں ڈاکٹرز پی کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پہلی پیوند کاری کریں گے۔