عامر لیاقت نے دوسری شادی کرلی،ولیمے کی تقریب کا انعقاد

10:43 AM, 17 Nov, 2018

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل طوبیٰ سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اب شادی کے بعد ان کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ولیمے میں انتہائی قریبی افراد کو مدعو کیا گیا۔

دعوت ولیمہ گزشتہ روز کراچی میں انجام پائی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے جس وقت الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو اس وقت ان کی دوسری شادی کے حوالے سے کافی تنازعہ پیدا ہوا تھا لیکن وہ الیکشن کمیشن کو رام کرنے میں راضی ہوگئے تھے۔

انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی تو کر رکھی ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی جس کے باعث ان کی دوسری اہلیہ ان کی زیر کفالت نہیں ہے اور اسی لیے کاغذات نامزدگی میں اس کا تذکرہ نہیں کیا۔


عامر لیاقت کی دوسری شادی کے ولیمے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین کی ولیمے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں