نئے بل نے واضح کردیا کہ قادیانیوں کی حیثیت غیر مسلم ہی ہے : مولانا عبدالغفور حیدری

08:55 PM, 17 Nov, 2017

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں جو قادیانی کی حیثیت تھی وہی برقرار ہے اور 39 سال بعد نئے بل نے قانونا واضح کردیا کہ قادیانیوں کی حیثیت غیر مسلم ہی ہے ۔


سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات ترمیمی بل 2017 کے نکات کے مطابق احمدیوں کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی، ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والے کی حیثیت آئین میں پہلے سے درج والی ہوگی۔


عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں درج کسی نام پر سوال اٹھے تو اسے 15 دن کے اندر طلب کیا جائیگا، متعلقہ فرد احلف نامے پر دستخط کرے گا کہ وہ ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہے۔متعلقہ فردحلف نامے پر دستخط سے انکار کرے تو غیر مسلم تصور ہوگا اور ایسے فرد کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا کر ضمنی فہرست میں بطور غیر مسلم لکھا جائے گا۔

مزیدخبریں