اب ٹوتھ پیسٹ سے آپ برتنوں کو بھی چمکا سکتے ہیں

06:53 PM, 17 Nov, 2017

 لاہور:ٹوتھ پیسٹ اب تک دانتوں کو صاف اور چمکانے کے کام آ تی تھی لیکن اب دانتوں کے ساتھ ساتھ برتنوں کو بھی چمکا ئے گی۔ 
چائے اور کافی کے مگ مسلسل استعمال میں رہتے ہیں توانھیں کئی کئی بار دھونے سے بھی اندرونی دھبے دور نہیں ہوتے۔ بجائے اس کے کہ آپ کوئی تیز واشنگ پاؤڈر لیں، تھوڑا ساٹوتھ پیسٹ لے کر مگ کے اندرونی حصوں پر لگائیں اور رگڑیں، داغ دھبے فوراََ ہی صاف ہوجائیں گے، ٹوتھ پیسٹ سے آپ چاے کی میزبھی صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے داغ دھبے منٹوں میں دور ہوجائیں گے ۔
چمچے، کانٹے اور چھریوں کو صاف کرنے کے لیے ایک کپڑے پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیے۔ پھر اس کپڑے کو ان پر رگڑنے کے بعد دھو ڈالیے ، چمچے، کانٹے اور چھریاں چمک جائیں گی۔
بچوں کو جن بوتلوں سے دودھ پلایاجاتا ہے، وہ عموماََ بودار ہوجاتی ہیں۔ برش پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر بوتل کواندر سے صاف کیجیے۔ پھرگرم پانی سے دھوڈالیے۔ بوتل کی بو جاتی رہے گی۔

مزیدخبریں