یورپی ممالک سعودی مہم جوئی پر چپ نہیں رہیں گے، جرمنی کا انتباہ

06:37 PM, 17 Nov, 2017

برلن:جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زگمارگیبرل نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے سعودی اقدامات پر کڑی نکتہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں میں جارحانہ رویہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر یورپ خاموش نہیں رہ سکتا۔زگمار گیبرل نے  مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں نے یمن اور قطر کے بعد اب لبنان کے خلاف بھی محاذ کھول دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک حریری اور ان کے اہل خانہ کو فرانس کے دورے سے نہیں روک سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے بدھ کے روز کہا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب سے فرانس آنے والے ہیں۔

مزیدخبریں