اٹلی کے سسلی ڈان 87سال کی عمر میں اللہ کو پیارے ہوگئے

06:00 PM, 17 Nov, 2017


روم: اٹلی میں سِسلی کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے مقید سربراہ ٹوٹو رینا 87 برس کی عمر میں دوران قید انتقال کرگئے ۔


تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سِسلی کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے مقید سربراہ ٹوٹو رینا ستاسی برس کی عمر میں دوران قید انتقال کر گیا ہے۔ حکام نے مافیا ڈان کو علالت کے باعث ہسپتال منتقل کر رکھا تھا۔


رینا کو قتل کے کئی الزامات کے تحت متعدد مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ سِسلی کے سبے سے بڑے اور مضبوط مافیا گروپ کوسا نوسترا کا سربراہ تھا اور سن 1993 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ جرائم پیشہ حلقوں میں اپنے ظلم کی وجہ سے دی بیسٹ کی عرفیت رکھتا تھا۔

مزیدخبریں