حکومت مفلوج ٗ معیشت تباہ ہو رہی ہے : شفقت محمود

05:27 PM, 17 Nov, 2017


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہاہے کہ (ن )لیگ کا شیرازہ بکھررہا ہے، حکومت مفلوج ہوچکی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے، اس صورتحال میں حکومت کیسے چلے گی، نوازشریف نہیں چاہے گا کہ اسے سزا ہو اس لیے وہ بھاگ جائیں گے۔


پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انتخابات کے تاخیر کی کوئی وجہ نہیں رہی، ہم تو کہتے ہیں کہ انتخابات پہلے ہوں کیونکہ حکومت مفلوج ہوچکی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے،اس صورتحال میں حکومت کیسے چلے گی۔اگر نیب نے کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہاہے تو حکومت کو نام ای سی سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔باری باری سارے ملک سے بھاگ جائیں گے، نوازشریف نہیں چاہے گا کہ اسے سزا ہو اس لیے نوازشریف بھی بھاگ جائیں گے۔


انھوں نے کہا کہ ن لیگ میں خلفشار ہے ان کے بہت سارے ارکان کل اسمبلی نہیں آئے، ن لیگ کا شیرازہ بکھررہا ہے، دھرنے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہر یوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تکلیف کا ازالہ کرنا ضروری ہے،درھرنے کا حل حکومت نے نکالنا ہے۔ٖ

مزیدخبریں