دبئی :دبئی میں رنگا رنگ عرب فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
تفصیلات کے مطابق عرب فیشن ویک میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔ چار دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔
فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس دوران کئی ڈیزائنرز اپنے برائیڈل ملبوسات بھی پیش کررہے ہیں۔
پندرہ نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اٹھارہ نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔