اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں کیونکہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے، اگر اسحاق ڈار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو اس پر فیصلہ کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ احتجاج کرے، حکومت کو چاہیے تھا کہ دھرنے کے حوالے سے کوئی ایسا پلان بناتی کہ عام آدمی کو تکلیف نہ ہو، حکومت کو چاہیے کہ دھرنے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو اس پر فیصلہ کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے، لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں۔