سعودی عرب کے ساتھ چین کا تعاون کبھی متزلزل نہیں ہو گا:چینی صدر

سعودی عرب کے ساتھ چین کا تعاون کبھی متزلزل نہیں ہو گا:چینی صدر

بیجنگ:چینی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ترقی کے عمل اور قومی سالمیت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ نے علاقائی کشیدگی کے باوجود سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کچھ بھی ہو چین اور سعودی عرب میں جاری تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ 
چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر ڑی نے شاہ سلمان کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر سعودی عرب کے ساتھ چین کے گہرے تزویراتی تعاون کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہو گا۔
اگرچہ چین اپنی تیل کی ضروریات کے لئے مشرق وسطیٰ کے ملکوں پر انحصار کرتا ہے لیکن روایتی طور پر چین نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں بہت کم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ تاہم گذشتہ مارچ میں شاہ سلمان کے دورہ بیجنگ کے بعد سے چین اپنا سفارتی پروفائل بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔دنوں ملکوں کی قیادت اور حکومتوں کے درمیان گہرے مراسم کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ڑی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اور سعودی عرب وسیع المشرب تزویراتی شریک ہیں۔ ان کا باہمی اسٹرٹیجک مفاد انتہائی گہرا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ترقی کے عمل اور قومی سالمیت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بیان میں اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی۔ نیز بیان میں وزیر اعظم سعد الحریری کے استعفی جیسے معاملات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔