لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دشمن نے بلوچستان کو اپنی تخریبی سرگرمیوں کا مرکز بنالیاہے جبکہ حکومت نے کلبھوشن کو مہمان بناکر رکھاہواہے ۔کئی پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کے لیے انسانی ہمدردی کیا معنی رکھتی ہے ؟ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور پندرہ نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے پیچھے عناصر سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں ۔