اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں نااہل اور بدعنوان افسران کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایک خط لکھا گیا جس میں گریڈ 18، 19 اور 20 کے چند افسران کے نام بھی مثال کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
خط کے مطابق ان افسران کا تعلق کسٹم سروسز ان لینڈ ریونیو اور ایف بی آر کیڈر سے ہے۔ افسران پر کرپشن، بوگس ریفنڈ اور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت کاری کا الزام ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کے خلاف 2013 میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائریوں کا حکم دیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں