لاہور:قومی کرکٹر حسن علی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوگئے ۔ بی پی ایل میں حسن علی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے ۔قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹوئٹر کے ذریعے بنگلا دیش جانے کی اطلاع دی ۔
بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حسن علی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔پی سی بی نے کرکٹرز کو 13 دسمبر تک کے این او سی جاری کیے ہیں ۔پی بی ایل میں شرکت کے باعث حسن علی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ایک ہی میچ کھیل سکے ۔جس میں انہوں شاندار بلے بازی کی ۔ انہوں نے 19 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم کو اس وقت ان رنز کی ضرورت تھی۔