بچے چڑچڑے اور بدمزاج کیوں ہوتے ہیں ؟ماہرین نے اہم انکشاف کردیا

بچے چڑچڑے اور بدمزاج کیوں ہوتے ہیں ؟ماہرین نے اہم انکشاف کردیا

نیویارک:بچوں کے مزاج کی وجہ سے تقریباََتمام ماں باپ ہی پریشان رہتے ہیں ۔ماں پاب کی اس پریشانی کے پیش نظر ماہرین نے اپنے تحقیق میں بتا دیا ہے کہ بچے چڑچڑے اور بدمزاج کیوں ہوتے ہیں؟


جس طرح اچھی خوراک ضروری ہوتی ہے اس طرح بچوں کی بہترین نشونما کے لیے دن میں کم ازکم 8 سے 11گھنٹے سونا بھی ضروری ہے۔امریکہ میں ماس جنرل اسپتال برائے اطفال کے سائنسدان اور محقق ایلسی ٹاویرنے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بچوں کے لیے پوری نیند لینا بہت ضروری ہے کیونکہ کم سونے والے بچے چڑچڑے اور بدمزاج ہوجاتے ہیں۔اور ان میں ان میں اچھائی اور برائی کی تمیز کم ہوتے ہوتے بالکل ختم ہوجاتی ہے۔