مونی روئے کی خوبصورتی کا راز سامنے آگیا ہے

10:57 AM, 17 Nov, 2017

ممبئی :معروف بھارتی اداکارہ مونی رائے نے بتا دیا کہ ہے وہ اپنے چہرے کو خوبصورت کو دلکش رکھتی ہیں ۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پانی بہت پیتی ہوں کیونکہ پانی چہرے کو خوبصورت رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے مزید یہ کہا کہ میں دھوپ میں جانے سے پہلے اچھے سن بلوک کا استعمال کر تی ہوں تاکہ دھوپ کی شعاعوں سے چہرے کو محفوظ رکھ سکو ں ۔


مونی رائے نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا چہرہ حساس ہے اس لیے میں زیادہ کیمیکل والا میک اپ استعمال نہیں کرتی ۔ ان کے مداح بھی ان آسان ہدایات کو استعمال کر کے اپنے چہرے کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں ۔


بھارت میں ٹاٹا سکائی بیوٹی نے ایک پلاٹ فارم بنا دیا ہے جہاں معروف اداکارائیں نہ صرف عورتوں میں آگاہی پیدا کریں گی کہ وہ کیسے اپنےچہرے کی خوبصورتی کا خیال رکھ سکتی ہیں بلکہ ان کو اداکاراؤں کی طرف تیار ہونے کے طریقے بھی بتائیں گی۔

مزیدخبریں