تربت: سیکیورٹی فورسز نے تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں کارروائی کی ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر یونس ہلاک ہو گیا۔
ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی، اوچ اور چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں