زمبابوین کپتان سے میچ فکسنگ کیلئے بکی کے رابطے کا انکشاف

09:02 AM, 17 Nov, 2017

دبئی : فکسنگ مافیا کپتانوں کے پیچھے پڑ گیا۔ پاکستان کپتان سرفراز احمد کےبعد ویسٹ انڈیز اور میزبان زمبابوے کے دوران ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل بکی نے زمبابوین کپتان گریم کریمر سے میچ فکسنگ کرنے کیلئے رابطہ کیا۔اس بارے میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

سرفراز احمد سے بکی کے رابطے کے بعد  یہ دوسرا واقعہ ہے جب میچ فکسرز نے دو کپتانوں سے رابطے کئےاس سے قبل یو اے ای میں فکسرز نے پاکستانی قائد سرفراز احمد سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران رابطہ کیا تھا،جسے منہ کی کھانا پڑی، سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے معاملہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش کر دیا ۔

ایسا ہی واقعہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی پیش آیا،فکسر نے بلاوائیو ٹیسٹ سے پہلے زمبابوے کے کپتان گریم کریمر سے رابطہ کیا .کریمر نے بھی فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے کی رپورٹ کر دی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی زمبابوے میں تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں