شوہر کی درندگی، بیوی کو کاٹ کر اعضا کولڈ اسٹوریج میں رکھوا دیئے

08:57 AM, 17 Nov, 2017

کنساس سٹی: امریکا میں شوہر نے بیوی کو کاٹ کر اس کے اعضا کولر میں بھر دیے اور پھر اسے کولڈ اسٹوریج میں رکھوا دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس سٹی میں 35 سالہ بے گھر شخص جسٹن رے ہوٹل میں اپنی بیوی اور دو سالہ بچی کے ساتھ 25 ستمبر سے کمرہ کرائے پر لے کر رہ رہا تھا جہاں اُس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی جیسیکا مونٹریو رے 20 اکتوبر کو ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دے کر انتقال کر گئی تھی۔ لاش دو دن تک ہوٹل میں رہی اور وہ بھی بچوں کے ساتھ کمرے میں رہا۔

بعدازاں اس نے بچوں کی موجودگی میں لاش غسل خانے کے ٹب میں رکھ کر اس کے ٹکڑے کر کے ایک بڑے کولر میں بھر دیے جو ٹکڑے کولر میں نہ آ سکے اس نے انہیں ضائع کر دیا۔

پولیس نے ملزم کے ہوٹل سے جانے کی فوٹیج حاصل کی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم ایک بڑے کولر کو دھکیل کر باہر لے گیا۔ اس کے ساتھ اس کی دو سالہ بچی اور نومولود کو لے جانے والی ٹرالی بھی تھی۔ ملزم نے قریبی ہی واقع کولڈ اسٹوریج میں اپنا سامان رکھوایا اور ہوٹل سے باہر اپنے دو بچوں کے ساتھ سوتا ہوا پایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں