65 فیصد پاکستانی نواز شریف کے پروٹوکول کے مخالف، گیلپ سروے

65 فیصد پاکستانی نواز شریف کے پروٹوکول کے مخالف، گیلپ سروے

اسلام آباد: میڈٰیا رپورٹس کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 65 فیصد پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کے مخالف ہیں۔

گیلپ کی جانب سے سروے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں دوران پیشی وی آئی پی پروٹوکول دینا چاہیے؟۔ جس کے جواب میں 65 فیصد پاکستانیوں نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دینا چاہیے جب کہ 35 فیصد پاکستانیوں نے حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں