لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیان کے ساتھ لکھا کہ آپ کو دوسرے ممالک میں اس طرح سے دیکھا جا رہا ہے۔ اقامہ پر کیا جانے والا ایک برا فیصلہ انصاف کی پوری ساکھ کو تباہ کر دیتا ہے۔
That's how you are being looked at by other countries. One bad decision (iqama) destroys the whole reputation of justice! pic.twitter.com/815sWKHwU3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2017
مریم نواز نے پاناما کیس میں ججز کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ معزز ججز نے درست کہا فیصلہ برسوں یاد رکھا جائے گا لیکن بری مثال کے طور پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے۔
Honourable judges were right, the decision will be remembered for decades, as a bad example. Murder of justice will have its consequences. pic.twitter.com/bOTSjhQT39
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2017
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں