نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ میں ٹاس کے ساتھ مصباح الحق ٹیسٹ میچز میں قیادت کی گولڈن جوبلی کرلیں گے۔ اور پچاس ٹیسٹ میں کمان کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن جائیں گے۔گریم اسمتھ نے ریکارڈ ایک سونوٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کی۔ ریکارڈ ترپن فتوحات اورانتیس ناکامیوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔ وہ قیادت کی سنچری بنانے والے واحد کپتان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ نے 80ٹیسٹ میچوں میں کیویز کی کمان سنبھالی۔28 جیتے اور27 ہارے۔ رکی پونٹنگ 70 ٹیسٹ میں آسٹریلیاکے کپتان رہے۔48 میں فتح اور16 میں شکست سے دوچارہوئے۔ کلائیو لائیڈ نے 74 ٹیسٹ میں قیادت کرتے ہوئے36 فتوحات کے ذریعے ویسٹ انڈیز کوکالی آندھی کالقب دلایا۔ انہیں صرف 12 ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ ایم ایس دھونی کی قیادت میں 60 ٹیسٹ میں بھارت نے 27 جیتے اور18 ہارے۔ارجنا راناتنگا نے 56 ٹیسٹ میں سری لنکا کو12 جتائے،اورا19 ہارگئے۔ ایلسٹرکک ریکارڈ 55 ٹیسٹ میں 24 فتوحات کیساتھ انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔18 میں انہیں شکست ہوئی۔
مصباح الحق ٹیسٹ قیادت کی گولڈن جوبلی مکمل کرنے والے دنیا کے سولہویں اور پاکستان کے پہلے کپتان ہوں گے۔ ان کی کپتانی میں پاکستان کوچ24 میں فتح اور14 میں شکست ہوئی۔ ایلسٹرکک اورمصباح الحق چوبیس چوبیس فتوحات کے ساتھ موجودہ کپتانوں میں کامیاب ترین ہیں۔