ہوبارٹ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا جبکہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوبارٹ ٹیسٹ میں کچھ غلط نہیں ہوا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی نے ہوبارٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹافی کے زریعے بال ٹیمپرنگ کی ہے۔ میڈ یا پر چلائی جانے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروٹیز کپتان ٹافی بال پر لگانے کے بعد گیند کو ٹراؤزر سے رگڑ رہے ہیں اس وقت کینگروز کی ٹیم کےایک سو پچاس رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔
جنوبی افریقہ کے بورڈ نے آسٹریلیا میڈ یا کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوبارٹ ٹیسٹ میں ایسا کچھ نہیں ہوا ہے نہ ہی اس سلسلے میں آئی سی سی نے کوئی رابطہ کیا ہے ۔بورڈ نے کپتان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپلیسی صرف گیند کو شائن کررہے تھے۔دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے واقعے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقن کپتان کی حرکات کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ ہوبارٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کینگروز پچاسی اور دوسری اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی اور اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ایک اننگز اور اسی رنز سے شکست ہوئی تھی۔