جگر کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ مصالحہ کھائیں، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا

جگر کے کینسر کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن اگر آپ زعفران کا استعمال کریں تو اس سے بچا جاسکتا ہے۔

08:28 PM, 17 Nov, 2016

لندن: جگر کے کینسر کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن اگر آپ زعفران کا استعمال کریں تو اس سے بچا جاسکتا ہے۔دنیا میں مہنگے ترین مصالحہ جات میں شمار کئے جانے والے زعفران پر حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جگر کے لئے مفید ہونے کے ساتھ اسے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میں ہایا جانے والا ”بائیومالیکیول“جگر کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے اور اس میں موجود”کروسین“کی وجہ سے انسان کینسر سے محفوظ رہ سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ”کروسین “کے اثرات جگر پر جاننے کے لئے تجربات کئے اور انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جگر کے کینسر کے لئے اس کا اثر بہت مثبت تھا اور زعفران کو اس بیماری کے لئے بہت مفید پایا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ادویات بنانے میں بہتری آئے گی اور کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ اسے ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں