لندن: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بانی متحدہ کے معاملے پر حکومت پاکستان کے تحفظات ہیں۔ برطانوی سرزمین پر پاکستانی کا قتل ہوا۔ قاتلوں کو کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے . لارڈ نذیر اور چودھری نثار علی خان کے درمیان لندن میں ایک ملاقات ہوئی جس میں چودھری نثار علی خان نے لارڈ نذیر کو تحفظات کے بارےمیں بتایا۔ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی ملاقات کے دوران بانی ایم کیو ایم کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔لارڈ نذیر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائلے کے حل کے لیے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔