اسلام آباد: ترک صدررجب طیب ایردوآن نے روشن روایت برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک زبان میں فی البدیہ خطاب کیا ۔ساتھ ساتھ ان کے خطاب کے اردو اور انگریزی ترجمے ہوتے رہے جنہیں سننے کے لئے ہال اور وزیٹرگیلری میں ہیڈ فونز کی سہولت دستیاب تھی ۔طیب ایردوآن بعض مواقع پر نصحیت کرنے والے لیڈر نظر آئے اور مسلمانوں کی وحدت کے لئے دونوں ممالک کے عظیم شاعروں کا حوالہ بھی دیا ۔