محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا،رپورٹ کا انتظار

برسبین کی بائیومکینکس لیب میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔جبکہ ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے ہفتے ملنے کا امکان ہے۔بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران نئے ایکشن سے دو گھنٹے تک بولنگ کی

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا،رپورٹ کا انتظار

لاہور: برسبین کی بائیومکینکس لیب میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔جبکہ ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے ہفتے ملنے کا امکان ہے۔بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران نئے ایکشن سے دو گھنٹے تک بولنگ کی۔ امید ہے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کروں گا۔جولائی 2015 میں آف محمد حفیظ کابولنگ ایکشن ایک سال میں دوسری بارمشکوک قرار دیاگیا تھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی بولنگ پرایک سالہ پابندی عائد کردی تھی۔ دورہ انگلینڈ کے دوران پابندی کے خاتمہ ہوا، مگر فٹنس مسائل کی وجہ سے حفیظ نے ایکشن کلیئرکرانے کیلئےٹیسٹ نہیں کرایا۔

محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 177 ون ڈے میں 5 ہزار4 سو 4 رنز کے ساتھ ایک سو129 وکٹیں،جبکہ 77 ٹی 20 میں 16 سو 14 رنز اور 46 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔