خود اپنوں نے ہی محاسبہ شروع کردیا, غلام نبی آزاد نے بھارتی ناکامیوں کا پول کھول دیا

06:25 PM, 17 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر کشمیری لیڈر غلام نبی آزاد نے بھارتی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اُڑی حملہ آور سے زیادہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے لوگ مرے، یہ سننا تھاکہ جس پر بی جے پی ارکان نے ہنگاما کھڑا کر دیا۔

بھارتی راجیہ سبھا میں اُس وقت حکمران جماعت کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کانگریس کے سینئر کشمیری لیڈر غلام نبی آزاد نے بھارتی ناکامیوں کا پول کھول دیا۔غلام نبی آزاد کے بیان پر بھارتی میڈیا کو بھی مرچیں لگ گئیں۔ 

کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اِسی لیے اُڑی حملے پر ڈرامہ اورسرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں