عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے وارنٹ گرفتاری جاری

05:50 PM, 17 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سالگرہ کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء اپنی سالگرہ 15 اگست کو عین اس دن مناتی ہیں، جس دن بنگلہ دیش کے سابق رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کو قتل کیا گیا تھا، یہ عجیب تنازع گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے، عدالت نے عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھے، جن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء جعلی تاریخ پیدائش استعمال کرتی ہیں، بنگلہ دیش میں بہت سے افراد کے پاس ان کی تاریخ پیدائش کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں