فلم ”لائف آن دی لائن“ کل(جمعہ) سنیما گھروں کی زینت بنے گی

شہر میں بجلی کا بریک ڈاون ان کے لیے چیلنج بن جاتا ہے۔

05:43 PM, 17 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم ”لائف آن دی لائن“ کل (جمعہ) سنیما گھروں میں دھوم مچانے کےلئے آ رہی ہے۔ ہالی وڈ ایکشن فلم ”لائف آن دی لائن“ کی کہانی ایسے افراد کی ہے جن کی زندگی خطرات میں گھری رہتی ہے۔ شہر میں بجلی کا بریک ڈاون ان کے لیے چیلنج بن جاتا ہے۔
ہائی وولٹیج تاروں کی مرمت کے دوران شدید طوفان اور بارش ان کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دیتے ہیں لیکن قربانی کے جذبے سے سرشار یہ ٹیم ہمت نہیں ہارتی۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ ہیکل نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں جان ٹریوولٹا، کیٹ بوس ورتھ، ڈیون سوا، گل بیلوز اور ریان رابنز شامل ہیں

مزیدخبریں