ایپل نے آئی فون سپورٹ ایپلی کیشن لانچ کر دی

ابتدائی طور پر اس ایپ سے ایپل کے آئی او ایس آلات استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں

05:30 PM, 17 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نیویارک : ایپل نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے آئی فون سپورٹ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ ابتدائی طور پر اس ایپ سے ایپل کے آئی او ایس آلات استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عموماً آئی فون رکھنے والے ہر صارف کو اپنے فون کے بارے میں معلومات نہیں ہوتیں، ایسے ہی انجان صارفین کیلئے ایپل نے ایک سپورٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔
ایپل نے مذکورہ ایپ کو یوٹیلیٹیز کی کیٹیگری میں رکھا ہے۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو آئی فون کے حوالے سے ٹپس فراہم کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین آئی فون کے مختلف ماڈلز کے بارے میں جان سکتے ہیں حتیٰ کہ اس ایپلی کیشن سے صارفین ایپل سٹور یا تھرڈ پارٹی رپیئر شاپ سے اپائنٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن سے صارفین ایپل سپورٹ ٹیکنیشن سے چیٹ‘ ای میل یا وائس چیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو ان کی رجسٹرڈ پراڈکٹس کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ ایپل نے یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف نیدرلینڈ ایپ سٹور پر لانچ کی ہے

مزیدخبریں